Tuesday, July 13, 2010

Educational Survey by SIO in Gulbarga slum areas

SIO
اور جماعت کی جانب سے تعلیمی سروے









جماعت اسلامی ہند کی طلبا تنظیم ایس۔آئی۔ؤ۔اس ملک میں بلخصوص کالج اور ینورسیٹی کیامپسیس میں ایک صالح تبدیلی لانے کی کوشیش کر رہی ہے تاکہ آنے والی نسل ملک کی تعمیر میں اپنی ذمہ داری نبھا سکے۔ جہاں یہ اس کے حصول کے لئے مختلفپروگرام انجام دیتی ہے وہیں پر طلبا و اولیائے طلباء میں تعلیم بیداری کا شعور لانے اور مستحق طلبا کو تعلیم جاری رکھنے میں تعاون کے ذرائے بھی فراہم کرنے کی کوشیش کرتی ہے۔ ایس ۔آئی۔ؤ، جماعت اسلامی ہند کے تعاون سے ہر سال ہر مقام پرتعلیمیسروے کرتے آرہی ہے۔ شہر گلبرگہ میں بھی گزشتہ کئی سالوں سے یہ کام ہو رہا ہے۔ امسال جون کے مہنے میں ایس۔آئی۔ؤ گلبرگہ نے شہر کے مومن پورہ، قلائی گلیّ، باڈا(سنگتاشواڑی) اور عمر کالونی کے غریب محلوں(سلم علاقہ) کا تعلیمی سروے کیا ۔ اس سروے کے تحت کل 208 خاندانوں تک پہنچا گیا اور اس سے جو معلومات حاصل ہوئی ہیں وہ اس طرح ہیں۔ ان خاندانوں کی ماہانہ آمدنی 4500/- روپئے سے کم ہے۔ یہاں پر کل 958 بچوں کا جایزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان میں 214 بچے ایسے ہیں جو اول تا دہم تک کی تعلیم کئی وجوہات کی بنا پرحاصل نہیں کر سکے ہیں اور تعلیم درمیان میں چھوڑدی ہے۔ اس میں اہم وجہ والدین کی معاشی بد حالیبتائی جاتی ہے۔ ان خاندانوں میں صرف چار لڑکوں نے گراجویشن (graduate) تک تعلیم حاصل کی ہے۔ خاندانوں کا مکمل جایزہ لینے کے بعد اور طلبا ء ووالدین کے انٹرویوء سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ کم سے کم 30 طلبا ایسے ہیں (جو اول جماعت سے لے کر ڈپلومہ و گراجویشن تک )جن کو اگر مدد کی جائے تو تعلیم کے حصول کے خواہشمند ہیں۔ لہٰذا ایس۔آئی۔ؤ اور جماعت اسلامی ہند نے ان ہونہارمستحق طلبا کو مالی امدا ددے کر ان کے اسکول و کالج کی فیس، کتابیں و دیگر ضروریات فراہم کرنا طے کیا ہے۔ یہ طلبا چوں کہ جماعت اول سے ڈگری لیول تک ہیں ان کی تعاون کا تخمنہ قریب30,000 روپوں کا کیا گیا ہے۔ اس مناسبت سے اہل خیر حضرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ اپنے اپنے محلوں میں بچوں کے اسکول ڈراپ اوٹ کے معلومات حاصل کران کا تعاون کرکے ہونہار بچوں کی تعلیم جاری رکھنے میں مدد کریں اور اسی کے ساتھ ساتھ ایس۔آئی۔ؤ ۔اور جماعت اسلامی ہند کاجس نے اس کام میں اپنے آپ کو لگایا ہے کا بھر پور تعاون کریں۔
Students Islamic Organization, Gulbarga in co-ordination with Jamaat e Islami Hind Gulbarga conducted an Educational Survey to bring an awareness among the poor people about the importance of education and also to know the drop outs of students who could not continue their education due to financial constrains faced by their parents.
During the survey 208 families from the slums of Mominpura, Khalai Galli, Sangtrashwadi baada and Omer colony beside the ring road were covered. The income of these families from all sources is not more than Rs 4500.00 per month. The survey identified that there are 958 children school going age. Of these 214 children between the age group of 1st to 10th standard could not pursue their education mainly because of financial problems in the family. SIO has identified 30 among them based on pupil interest in continuing with education, their parents interest in sending them to school and the educational performance of pupils, to facilitate in continuing their education.
One important fact which came out from the survey was that there are only four people who could complete their graduation in these localities. This indicates that many people discontinue their education in mid way.Therefore, there should be some mechanism to indentify talented children from these localilities and some wealthy people should adopt such children with better IQ so that their intellect can be better utilized for the services of the community and the nation as well.

No comments:

Post a Comment